کراچی ، سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی ، کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گرد گرفتار، بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد
ملزمان کراچی میں تخریب کاری کی پلاننگ کر رہے تھے، ہٹ لسٹ بھی بر آمد ہوئی،سب انسپکٹر علی رضا کی پریس کانفرنس
اتوار 2 نومبر 2014 23:05
کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان کے قبضے سے بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کراچی میں تخریب کاری کی پلاننگ کر رہے تھے،ملزمان سے ہٹ لسٹ بھی بر آمد ہوئی ہیں، ملزما ن کا ہدف سیاسی تنظیم کا دفتر تھا۔
اتوار کی شب سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سب انسپکٹر علی رضا نے بتایا کہ خفیہ ذرائع اور انٹیلی جنس نیٹ ورک سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم کے چند افراد منگھوپیر کے علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں جس پر سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کی اور مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گرد عظیم احمد شیخ، محمد شاکر، شاہ جہاں، عمران حسین اور جبار کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے بارود سے بھری موٹرسائیکل، دس بال بم، بارود مواد، ڈیٹونیٹر اوربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.