حکومت کی علان کردہ گندم کی قیمت تیرہ سو روپے فی من مسترد کرتے ہیں ،گندم کی کم از کم قیمت پندرہ سو روپے فی من مقرر کی جائے، زرعی مداخل میں تیس فی صد اضافہ ہوچکا ہے اس لیے حکومت کی اعلان کردہ قیمت کسانوں سے مزاق سے کم نہیں،کسان بورڈ کے سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی کا گندم کی قیمت پر رد عمل
پیر 3 نومبر 2014 16:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی نے حکومت کی اعلان کردہ قیمت تیرہ سو روپے فی من کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گندم کی کم از کم قیمت پندرہ سو روپے فی من مقرر کی جائے کیونکہ بجلی ،کھاد ،کیڑے مار ادویات اور دیگر زرعی مداخل کی قیمتوں میں تیس فی صد اضافہ ہوچکا ہے اس لیے یہ قیمت اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زرعی مداخل کھاد ، بیج ، ڈیزل اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے اجناس کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور کاشتکاری گھاٹے کا سودا بن چکا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم کی کم از کم قیمت پندرہ سو روپیہ فی من اور بجلی کا مناسب فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے اگر گندم کی قیمت نہ بڑھائی گئی تو کاشتہ رقبے میں کمی واقع ہو کرآٹے کا بحران پیدا ہو گا اور ملک میں قحط سالی کی صورت حال پیدا ہو جائے گی ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.