باجوڑایجنسی کے طلباء تنظیموں کا بجلی کی گریڈاسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث ایجنسی میں مسلسل چار ونوں سے بجلی کی معطلی پر سخت تشویش کا اظہار

پیر 3 نومبر 2014 17:31

خارباجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء ) باجوڑایجنسی کے طلباء تنظیموں نے بجلی کی گریڈاسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث ایجنسی میں مسلسل چار ونوں سے بجلی کی معطلی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسکو حکام سے گریڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام تیز کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ یہ مطالبہ پیر کے روز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑایجنسی کے سنیئر رہنماء اسداللہ خان خیلجی کے زیر صدارت مختلف طلباء تنظیموں کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیاگیا ۔

اجلاس میں تمام سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سنیئر رہنماوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایجنسی میں ایجنسی کے واحد چیاسٹھ ہزار کے وی گریڈاسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث ایجنسی بھر میں بجلی کی مسلل چار دنوں سے معطلی پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے د اسداللہ خان خیلجی نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں گزشتہ چار دنوں سے بجلی کی معطلی کے باعث اگر ایک طرف روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہواہے تو دوسری طرف طلباء کے پڑھائی پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئی ہیں انھو ں نے کہاکہ بجلی کی معطلی کے باعث ایجنسی کے ہزارو ں طلباء کے پڑھائی کئی دنوں سے مطل ہے ، انھو ں نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے واحد چیاسٹھ ہزار کے وی گریڈاسٹیشن جو اج سے چالیس سال قبل تعمیر کیاگیا تھا ایجنسی کے چودہ لاکھ ابادی کے لیے انتہائی ناکافی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گریڈاسٹیشن میں ہر روز فنی خرابی پیدا ہوتی ہے ۔

انھو ں نے کہا کہ سابق کئی حکومتوں نے ایجنسی میں بجلی کی ایک لاکھ بتییس ہزار کے وی گریڈاسٹیشن کے تعمیر کا اعلان کیا تھا اور کئی گورنر صاحبان اور ارکان پارلیمنٹ کے متعدد بار اففتاح کے باوجود گریڈاسٹیشن کے تعمیر پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوسکا ۔ اجلاس میں باجوڑایجنسی کے ارکان پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ باجوڑایجنسی میں ایک لاکھ بتیس ہزار کے وی گریڈاسٹیشن کے تعمیر اور موجودہ گریڈاسٹیشن کے دوبارہ مرمت کے لیے اپنی کوششیں تیز کی جائے تاکہ باجوڑایجنسی میں کئی دنو ں سے بجلی کی معطلی دوبارہ بحال ہوسکیں ، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اگر منگل کے روز تک مذکورہ گریڈاسٹیشن کے مرمت کا کام اور ایجنسی میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی تو ایجنسی بھر کے ہزاروں طلباء احتجاجی مظاہرے شروع کریں گے اور سڑکوں پر نکل ائیں گے

متعلقہ عنوان :