فیصل آباد،سی این جی کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر چھ سی این جی اسٹیشنز کی انتظامیہ کو پونے دو لاکھ روپے جرمانے

پیر 3 نومبر 2014 20:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز سی این جی کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر چھ سی این جی اسٹیشنز کی انتظامیہ کو پونے دو لاکھ روپے کے جرمانے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے جب مختلف سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی وصول کی جانے والی قیمت کی جانچ پڑتال کی گئی تو نگینہ پٹرول پمپ،عائشہ پٹرول پمپ،اکبر سی این جی،تیمورپٹرول پمپ،رائز پٹرول پمپ اور میاں سی این جی اسٹیشن پر شہریوں سے مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت وصول کی جارہی تھی جن میں سے نگینہ پٹرول پمپ کی انتظامیہ کو 50ہزارروپے جبکہ دیگر کو 25/25ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :