نیئر بخاری ، صابر بلوچ ، ظفر الحق ،اعتزازاحسن کا فہمیدہ مرزا کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 5 نومبر 2014 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ صابر علی بلوچ ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکڑ فہمیدہ مرزا کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ ، سینیٹ میں قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :