منڈیوں میں فروخت کیلئے لائی گئی کپاس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.20 فیصد اضافہ

بدھ 5 نومبر 2014 18:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)رواں سیزن میں اب تک ملک کی منڈیوں میں مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.20 فیصد زیادہ کپاس فروخت کے لیے لائی گئی ۔ انفرادی طور پر پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں لائی جانے والی پھٹی گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.37 فیصد زیادہ رہی جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں لائی جانے والی پھٹی پہلے کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے ۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکم نومبر ستمبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر روئی کی 83 لاکھ 82 ہزار 419بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ۔ جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7 لاکھ 76 ہزار 156بیلز زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال 1 نومبر تک 76 لاکھ 6 ہزار 263 بیلز کے برابر پھٹی فیکٹریوں میں لائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سال اکتوبر کے آخری ہفتے کے دوران ریکارڈ تعداد میں پھٹی مارکیٹ میں لائی گئی 15 اکتوبر سے 1 نومبر تک 15 دنوں میں 30 لاکھ 38 ہزار 305 بیلز کے برابر پھٹی مارکیٹ میں آئی جبکہ گزشتہ سال ایک ماہ کے دوران 39 لاکھ 21 ہزار 974 بیلز کے برابر پھٹی فروخت کے لیے لائی گئی تھی ۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 36 ہزار 576 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6لاکھ 57 ہزار 942بیلز زائد ہیں گزشتہ سال لائی جانے والی پھٹی کی مقدار 45لاکھ 78 ہزار 634 بیلز کے برابر تھی ۔ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 31لاکھ 45ہزار 843 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں 1لاکھ 18 ہزار 214بیلز زیادہ ہے ۔

سندھ میں گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 30لاکھ 27 ہزار 629 بیلز کے برابر پھٹی فیکٹریوں میں لائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یکم نومبر تک ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریوں سے روئی کی60 لاکھ 60 ہزار 151بیلز خریدیں جبکہ 2 لاکھ 39 ہزار 234 بیلز روئی بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں ۔ ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 20لاکھ 83 ہزار 34بیلز قابل فروخت پڑی ہوئی ہیں جن میں سے 6 لاکھ 49 ہزار 506بیلز پریسڈ جبکہ 14لاکھ 33 ہزار 528بیلز پھٹی کی شکل میں جننگ فیکٹریوں میں موجود ہے جبکہ گزشتہ سال اس وقت جننگ فیکٹریوں کے پاس 17 لاکھ 22 ہزار 723 بیلز قابل فروخت پڑی تھیں۔

پنجاب میں اس وقت 840اور سندھ میں 262جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 1 نومبر ستمبر تک پاکستان بھر میں سب سے زیادہ پھٹی ضلع سانگھڑ سے مارکیٹ میں لائی گئی جو 13 لاکھ 34 ہزار 428بیلز کے برابر ہے جبکہ سندھ کے دوسرے علاقوں میں سے میر پور خاص کی جننگ فیکٹریوں میں 3 لاکھ 61ہزار 7 بیلز کے برابر ، سکھر کے علاقے سے 2 لاکھ 66 ہزار 856بیلز کے برابر، نواب شاہ سے 2 لاکھ 45 ہزار 211بیلز کے برابر اور حیدر آباد میں 2 لاکھ 33 ہزار 290 بیلز کے برابرپھٹی مارکیٹ میں لائی گئی۔

پنجاب میں سے سے زیادہ 6 لاکھ 31 ہزار 221 بیلز کے برابر پھٹی ضلع خانیوال سے مارکیٹ میں آئی ۔ وہاڑی میں 5لاکھ 60ہزر 381 ، بہاولنگر سے 5لاکھ 33 ہزار 550 بیلز کے برابر ، بہالپور سے 5 لاکھ 30 ہزار 578 اور رحیم یار خان سے 4 لاکھ 42 ہزر 781بیلز کے برابر جبکہ پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے ۔