ڈیڑھ لاکھ گندم کی بوریاں تھرپارکر کے گوداموں میں منتقل نہ کرنے پر ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا

بدھ 5 نومبر 2014 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)صوبائی وزیر برائے خوراک و صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے ڈیڑھ لاکھ گندم کی بوریاں میرپور خاص سے تھرپارکر کے گوداموں میں منتقل نہ کرنے پر کنٹریکٹر تاراچند کو بلیک لسٹ کردیا اور اس کی دو لاکھ روپے کی سیکورٹی ڈپازٹ کو بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ کنٹریکٹر کو 16 اکتوبر کو میرپور خاص سے تھرپارکر کے گوداموں میں ڈیڑھ لاکھ گندم کی بوریاں منتقل کرنے کا کانٹریکٹ دیا تھا تاہم اس نے ایک بھی گندم کی بوری گوداموں میں منتقل نہیں کی ۔

مذکورہ ٹھیکیدار کی سیکورٹی ڈپازٹ ضبط کرنے کے ساتھ اس کے محکمہ خوراک پر 7 لاکھ روپے سے زائد بقایاجات بھی روک دیئے ہیں ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈھر نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹھیکیدار کو مقرر کرکے مذکورہ گندم کی بوریاں تھرپارکر کے گوداموں میں منتقل کرے ۔