جنرل ہسپتال سے سانحہ واہگہ کے تین زخمی صحتیابی کے بعد ڈسچارج، 8زیر علاج

بدھ 5 نومبر 2014 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) جنرل ہسپتال سے سانحہ واہگہ کے 3 زخمیوں کو صحتیابی کے بعد بدھ کے روز ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 8مریض بدستور زیر علاج ہیں جن کی سینئر ڈاکٹرز خصوصی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ ان مریضوں کی مکمل شفایابی تک اے ایم ایس براہ راست نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ‘ ایم ایس ڈاکٹر پرویز امتیاز‘ سینئر ڈاکٹرز نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر ڈاکٹرز‘ نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولت دیں گے۔ جبکہ جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں 99264117 پر زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :