سید نا حسین کی کربلا کے میدان میں دی جانے والی قربانی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،مولانا عبدالحکیم

جمعرات 6 نومبر 2014 17:55

ڈیرہ مرادجمالی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) اہلسنت والجماعت بلوچستان کے زیر اہتمام 10محرم الحرام کی مناسبت سے ڈیرہ مرادجمالی میں ”واہ حسین “ کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا عبدالحکیم فاروقی ڈویژن نگران حافظ صاحب علی حیدری ڈاکٹر میر حسن حیدری علامہ ک ریم بخش حیدری محمد اشرف صدیقی قاری حزب اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید نا حسین کی کربلا کے میدان میں دی جانے والی قربانی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے اور سید ن ا امام حسین  نے ظالم وجابر حکمران کے سامنے سرجھکانے کے بجائے سرکٹانے کو ترجیح دی مقررین نے کہاکہ معرکہ کربلا حق وباطل کے درمیان جنگ تھی جس میں نواسہ رسول نے اپنے خاندان کی عظیم قربانی دے کر اسلام کو قیامت تک کیلئے زندہ وجاودا کردیا انہوں نے کہاکہا کہ شہادت اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم تحفہ ہے اور شہادت پانے والے مرتے نہیں ہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ہم شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :