سعودی حکومت نے تمام حاجیوں کو کل واپس چلے جانے کی ہدایت کر دی

جمعہ 7 نومبر 2014 16:29

سعودی حکومت نے تمام حاجیوں کو کل واپس چلے جانے کی ہدایت کر دی

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)سعودی حکومت نے دوسرے ملکوں سے آنے والے تمام حاجیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل ہفتہ 15محرم 1436ہجری اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلے جائیں ۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے کر حاجیوں کی طے شدہ شیڈول کے مطابق واپسی کو یقینی بنائیں۔ویزے کی مدت سے زیادہ عرصہ تک قیام کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں قید اور جرمانے کی سزاد ی جائے گی اور ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔