عراقی فورسزکی بمباری میں143داعش جنگجوہلاک،6سیکورٹی اہلکار بھی زخمی

جمعہ 7 نومبر 2014 18:19

عراقی فورسزکی بمباری میں143داعش جنگجوہلاک،6سیکورٹی اہلکار بھی زخمی

بغداد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) عراق میں فورسزکی بمبار ی کے نتیجے میں 143داعش جنگجوہلاک ہوگئے ، کارروائی میں چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عراقی فورسزنے صوبے صلاح الدین کے شہر تکریب کے شمال میں داعش کے 143 دہشتگردوں کی ہلاک کردیا،بیان کے مطابق عراق کی فوج نے عوامی فورسز کی حمایت کے ساتھ شمالی تکریت کے بیجی میں نئے اور پرانے المالحہ علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کیئے جانے کی کارروائی کے دوران 143 داعش دہشتگردوں کو ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

عراق کی وزارت دفاع نے وضاحت کی کہ اس کارروائی میں چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبے صلاح الدین کے قبائلی عمائدین نے بھی عراق کی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی قدردانی کرتے ہوئے دیگر صوبوں میں داعش کے خلاف وسیع کارروائی کا مطالبہ کیا اور مسلح گروہوں کے ساتھ مقابلے اور بیجی کی آئل ریفائری کی حفاظت میں عراق کی فوج کے شجاعانہ کردار کو سراہا ہے۔دوسری جانب عراق کے صدر فواد معصوم نے اربیل میں قومی آشتی کانفرنس میں کہا کہ عراق کی حکومت حتمی طور پر تمام شعبوں میں حقیقی ڈیموکریسی پر عمل درآمد کرے تاکہ تشدد کے بڑھتے ہوئے رحجان پر قابو پایا جاسکے

متعلقہ عنوان :