وزیراعلیٰ بلوچستان کا کیسکو کو پاور ہاؤس چلانے کیلئے فوری طور پر وہ رقم ریلیز کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 8 نومبر 2014 19:04
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیسکو کو پاور ہاؤس چلانے کیلئے فوری طور پر وہ رقم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے کیسکو نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 14کروڑ کی صوبائی حکومت مقروض ہونے کے بعد ان اضلاع میں بجلی کا دورانیہ 18گھنٹے کے بجائے 8گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق کیسکو نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم پاور ہاؤسز میں فیول کی فراہمی کی مد میں حکومت 14کروڑ کے مقروض ہونے کے بعد ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا دورانیہ 18گھنٹے کے بجائے 8گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس سلسلے میں ہفتے کے روز بلوچستان کے سابق نگران وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی نے کراچی سے کوئٹہ پہنچنے کے فوراً بعد سرینا ہوٹل میں جہاں پر نیشنل پارٹی کا تین روزہ کنونشن جاری تھا وزیراعلی سے ملاقات کی اور ان کو خاص طور پر لسبیلہ دریجی اور دیگر علاقوں کے بارے میں آگاہ کیا کہ کیسکو نے ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حکومت بلوچستان اس وقت کیسکو کی 14کروڑ کی مقروض ہوگئی ہے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری طور پر کیسکو کو 14کروڑ جاری کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ مشکے ،آواران ،پشوکان ،جیونی دریجی اور ماڑہ نوکنڈی ،واشک اور دیگر علاقوں میں جہاں پر کیسکو نے پاور ہاؤس کو فیول دینے سے انکار کردیا تھا اب حکومت کی جانب سے 14کروڑ کیسکو کو دینے کے بعد اب ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.