ہوشیار ، خبردار ، ماں باپ کی پسند کی شادی ہی محفوظ ہے، جنوری 2014ء سے اب تک 100سے زائد پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا،رپورٹ

اتوار 9 نومبر 2014 17:40

ہوشیار ، خبردار ، ماں باپ کی پسند کی شادی ہی محفوظ ہے، جنوری 2014ء سے اب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) ہوشیار ، خبردار ، ماں باپ کی پسند کی شادی ہی محفوظ ہے۔ پاکستان میں جنوری 2014ء سے اب تک 100سے زائد پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا ہے ۔ پسند کی شادی کیخلاف غم وغصہ کی شرح پنجاب میں سب سے زیادہ 41فیصد جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ ہے ۔

(جاری ہے)

کے پی کے اور بلوچستان میں پسند کی شادیوں کا رحجان پہلے ہی کافی کم ہے جس کی وجہ سے وہاں کے حالات اس قدر خراب نہیں ہیں ایک رپورٹ کے مطابق آئے روز پسند کی شادی کرنے والے جوڑے قتل کئے جارہے ہیں ایک روز قبل فیصل آباد میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر غیرت میں آکر اپنی بیٹی سمیت دولہے کو بھی قتل کر دیا تھا ۔