قومی ٹیم کی طرف سے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ،حفیظ اوراحمدشہزادنے نیوزی لینڈکیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈبنادیا،ابوظہبی ٹیسٹ میں عبدالحفیظ اوراحمدشہزادنے پہلی وکٹ کی شراکت میں 178رنزبناکرپہلی وکٹ کی شراکت کانیاریکارڈبنایا
اتوار 9 نومبر 2014 21:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ،محمدحفیظ اوراحمدشہزادنے نیوزی لینڈکے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت(پاٹنرشپ)کانیاپاکستانی ریکارڈبنادیا۔پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین ابوظہبی ٹیسٹ میں عبدالحفیظ اوراحمدشہزادنے پہلی وکٹ کی شراکت میں 178رنزبناکرپہلی وکٹ کی شراکت کانیاریکارڈبنایا۔
پاکستان کے نیوزی لینڈکے خلاف ہروکٹ کی شراکت کے دیگرریکارڈزیہ ہیں۔دوسری وکٹ کی شراکت میں سعیدانوراوراعجازاحمدنے28نومبر1996ء کوراولپنڈی میں262رنزبنائے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں شعیب محمداورجاویدمیاں دادنے24فروری1989ء کوآکلینڈمیں248رنزبنائے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں مشتاق محمداورآصف اقبال نے7فروری1973ء کوڈونیڈن میں350رنزبنائے۔(جاری ہے)
پانچویں وکٹ کی شراکت میں جاویدمیاں داداورآصف اقبال نے9اکتوبر1976ء کولاہورمیں281رنزبنائے۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں حنیف محمداورماجدخان نے2اپریل1965ء کو217رنزبنائے۔ساتویں وکٹ کی شراکت میں وقارحسن اورامتیازاحمدنے26اکتوبر1955ء کولاہورمیں308رنز،آٹھویں وکٹ کی شراکت میں انیل دلپت اوراقبال قاسم نے10دسمبر1984ء کوکراچی میں89رنزبنائے۔نویں وکٹ کی شراکت میں امتیازاحمداورشعیب اخترنے یکم مئی2002ء کولاہورمیں78رنزبنائے اوردسویں وکٹ کی شراکت میں صلاح الدین اورمحمدفاروق نے27مارچ1965ء کوراولپنڈی میں65رنزبنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.