تماشائیوں سے خالی اسٹینڈز، ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر خدشات بڑھ گئے
پیر 10 نومبر 2014 14:03
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) خالی اسٹینڈز نے ٹیسٹ فارمیٹ کے مستقبل پر خدشات بڑھادیے، پاکستان نے خالی سیٹوں کے سامنے آسٹریلیا کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کیا، بھارت میں رواں ہوم سیزن میں ایک پانچ روزہ میچ بھی منعقد نہ ہوسکا، بنگلہ دیش میں جاری سیریز میں کوئی دلچسپی تک نہیں لے رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز کردیا ہے اس سے قبل اس نے آسٹریلیا کے خلاف انہی گراوٴنڈز پر تاریخی کامیابی حاصل کی مگر ان کی اس شاندار فتح کا نظارہ کرنے کیلیے اسٹیڈیم میں بہت ہی کم لوگ موجود تھے، خالی اسٹینڈز کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
صورتحال صرف یو اے ای میں ہی ایسی نہیں ہے بلکہ بھارت میں تو اس بار ہوم سیزن میں ایک بھی ٹیسٹ منعقد نہیں ہورہا، ویسٹ انڈیز سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہونی تھی مگر وہ تو دورہ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے اور ان کی جگہ بھارت نے سری لنکا کو ہنگامی طور پر ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے راضی کیا۔(جاری ہے)
اسی طرح بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے لیکن بھارت میں کوئی بھی چینل اس کو نشر ہی نہیں کررہا یہ وہی چینلز ہیں جوکہ دنیا بھر میں ہونے والی ٹوئنٹی 20 لیگز کو اپنے ملک میں دکھانے کیلئے ایک دوسرے سے جھگڑتے پھرتے ہیں۔
ٹی 20 فارمیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سب سے زیادہ ٹیسٹ فارمیٹ کو متاثر کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مختصرترین طرز کی کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں میں وہ ٹیمپرامنٹ ہی نہیں رہا جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بنیادی ضرورت ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو اسٹروس کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ ٹیسٹ کے حوالے سے تشویش بڑھتی ہی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.