ابوظہبی ٹیسٹ: شاہینوں نے کیویز کو262 رنز پر دبوچ کر فالو آن کر دیا، 304 رنز کی برتری حاصل
منگل 11 نومبر 2014 18:27
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2014ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز ٹیم پہلی اننگز میں محض 262 رنز بنا کر فالوآن کا شکار ہو گئی ہے اور پاکستان کو 304 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز 556 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کی۔
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے کیرئیر بیسٹ 176 رنز، کپتان مصباح الحق نے مسلسل تیسری اور یونس خان نے مسلسل چوتھی سنچری سکور کی جبکہ محمد حفیظ نے 96 جبکہ اظہر علی نے 87 رنز بنائے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں کیویز بیٹنگ لائن ڈھیر ہو گئی اور اوپنر لیتھم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز شاہینوں کا مقابلہ نہ کر سکا، انہوں نے 103 رنز بنائے۔ پاکستانی باﺅلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو 262 رنز پر آﺅٹ کر دیا۔ راحت علی نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ذوالفقار بابر نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.