ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد پھلوں کے سالانہ ربیع ریسرچ پروگرام برائے سال 2014-15کا اجلاس

منگل 11 نومبر 2014 19:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں منعقدہ پھلوں کے سالانہ ربیع ریسرچ پروگرام برائے سال 2014-15کا اجلاس منعقدہ ہوا جس میں شرکاء نے گزشتہ سال کے ترشاوہ پھلوں کے تحقیقاتی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا اور نئی سفارشات تجویز کیں اور ان کی روشنی میں تحقیقی پروگرام میں ضروری تبدیلیوں کے بعد پھلوں کے سالانہ تحقیقاتی پروگرام برائے سال 2014-15کی منظوری دی۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے چوہدری عبدالستار ڈائریکٹر اگرانومی نے کہا ہے کہ شعبہ ہارٹیکلچرکے زرعی سائنسدانوں نے مختلف پھلوں کی کمرشل پیمانے پر کاشت کو فروغ دینے کے لیے 90سے زائد نئی اقسام متعارف کرائی ہیں جبکہ گزشتہ سال پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 700ملین ڈالر سے زائدقیمتی غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوا ہے زرعی سائنسدان پھلوں پر جدید زرعی تحقیق اور امور باغبانی کو بروئے کار لا کران کی پیداوار اور خاصیت کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور علاقائی موزونیت کے لحاظ سے پنجاب میں آم،کنو ،امرود ، کھجور ،بیر، آڑو، لوکاٹ ، انگور ، ناشپاتی ،انار،ایووکیڈو،الیچی اورسٹرابیری وغیرہ کی نئی اقسام متعارف کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

پھلوں کی شلف لائف بڑھانے اور ان کے بعد ازبرداشت نقصانات کم کرنے کے طریقہ کارپر تحقیقی عمل کوتیز کریں اور جدید سفارشات مرتب کرکے باغبانوں کوزرعی توسیعی عملہ اور پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے ذریعے بروقت آگاہی فراہم کریں۔۔اس پروگرام میں ڈاکٹر سعید احمد پروفیسر آف ہارٹیکلچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، میاں محمد افضل جاوید ڈائریکٹر ہارٹیکلچرآری فیصل آباد ، ڈاکٹر الطاف الرحمن ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا،محمد مشتاق علوی ہارٹیکلچرسٹ بہاول پور،ڈاکٹر حمیدا للہ ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان،ڈاکٹر ظفرا قبال ڈائریکٹر بائیو ٹیکنالوجی ، چوہدری محمد اسحاق ڈائریکٹر پوٹیٹو ساہیوال اور محمد اسحاق لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر انفارمیشن ، فیصل آباد سمیت زرعی سائنسدانوں اور ترقی پسند باغبانوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

ڈاکٹر الطاف الرحمن ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں کی نئی اقسام کی تیاری کے ساتھ پھل کی مکھی، گدھیڑی،سٹرس سلااورسنڈیوں کے علاوہ ترشاوہ پھلوں کے امراض سٹرس کینکر،سٹرس گریننگ،سٹرس گموسس اورپودوں کا اچانک مرجھاؤ کے علاج بارے تحقیقی کام جاری ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں

متعلقہ عنوان :