علی گڑھ یونیورسٹی کی لائبریری میں لڑکیوں کا داخلہ ممنوع قراردیدیاگیا

بدھ 12 نومبر 2014 12:09

علی گڑھ یونیورسٹی کی لائبریری میں لڑکیوں کا داخلہ ممنوع قراردیدیاگیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ذیلی گرلز کالج کی طالبات کو یونیورسٹی کی مشہور اور تاریخی لائبریری کی رکنیت یہ کہہ کر دینے سے انکار کردیا ہے کہ لڑکیوں کے لائبریری میں آنے سے لڑکوں کے غول کے غول ادھر کا رخ کریں گے اور نظم و ضبط اور گنجائش کا شدید مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی لائبریری اپنی شاندار تاریخ اور کتب کی کثیر تعداد کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہے اور یونیورسٹی کے ذیلی گرلز کالج کی طالبات کا ایک عرصہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ انہیں بھی اس سے استفادہ کی جازت دی جائے کیونکہ کالج میں واقع لائبریری ان کی ضروریات کیلئے کافی نہیں ہے۔ کالج کی سٹوڈنٹ یونین کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نائمہ گلریز نے بھی وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری میں لڑکیوں کے جانے سے گنجائش کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔

دوسری جانب کالج کی سٹوڈنٹ یونین کی صدر گل فزا خان کا کہنا ہے کہ لڑکیاں صرف کتب ایشو کرواکر واپس آجایا کریں گی اور چونکہ وہ لائبریری میں نہیں بیٹھیں گی اس لئے کوئی مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔