کوہاٹ ، پولیو ورکرز نے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
بدھ 12 نومبر 2014 12:29
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء ) کوہاٹ میں پولیو ورکرز نے چھ ماہ سے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف رواں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جس کے باعث ایک لاکھ سے زائد بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ورکرز نے معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کوہاٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیو ورکرز نے پولیو حکام کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد لیاقت میموریل اسپتال سے کوہاٹ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ریلی کی قیادت کوہاٹ پیرامیڈیکس کے صدر راشد بخاری کر رہے تھے ۔ریلی میں ہیلتھ ورکرز کے علاوہ اساتذہ بھی موجود تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔(جاری ہے)
پولیو حکام اور ڈی ایچ او کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔
بینر اور پلے کارڈز پر اپنے حقوق کے لیے عبارت درج کیے گئے تھے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔اس موقع پرپیرا میڈیکس کے صدر راشد بخاری کا کہنا تھا کہ کوہاٹ پولیو حکام ان کے ساتھ کئی ماہ سے زیادتی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کو رواں سال جون سے تاحال معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اس کے علاوہ خسرہ مہم کے بھی کئی مہینوں کا معاوضہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں خواتین کی بھی بڑی تعداد ڈیوٹیاں کرتی ہیں ان کے ساتھ بھی یہ ظلم کیا جا رہا ہے غریب ہیلتھ ورکرز کے بچوں کے پیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔صدر پیرامیڈیکس راشد بخاری نے حکومت اور صحت کے اعلی حکام سے معاوضوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر پولیو مہم کا بائیکاٹ برقرار رہے گا۔واضح رہے کہ بائیکاٹ کی وجہ سے کوہاٹ میں ایک لاکھ سے زائد بچے انسداد پولیو مہم کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.