ضمنی امتحانات برائے 2014ء ، پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ

بدھ 12 نومبر 2014 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان ہے کہ سائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور آرٹس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پرائیویٹ امیدوار جنہیں بروز جمعرات 13 نومبر 2014ء تک ان کے ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز جمعہ 14نومبر 2014ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی دکھا کر بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔