کراچی: پولیس موبائلز پر کریکر حملہ اور فائرنگ، 1 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی
جمعہ 14 نومبر 2014 10:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) لائنز ایریا کے علاقے میں بریگیڈ تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی اہلکار دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت اے ایس آئی ارشد تنولی کے نام سے ہو گئی۔ تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
ادھر گارڈن میں پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے 2 ملزموں معراج اور عبدالباسط کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں کا دعویٰ ہے کہ شیراز کامریڈ گروپ کا ایاز بنگالی ان سے زبردستی وارداتیں کرواتا ہے اور وہ گزشتہ تین سالہ میں سیکڑوں وارداتیں کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
پولیس انسپکٹر کاکہنا ہے کہ ملزموں سے دستی بم، ٹی ٹی پستول موبائل اور مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔
میٹھا در میں پولیس نے بھتہ خور سب انسپکٹر محمد عرس کو گرفتار کر لیا۔ ایس اسی پی سٹی شیراز نظیرکے مطابق گرفتار پولیس اہلکار اے وی سی سی میں تعینات تھا۔ نپئیر کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے قتل میں ملوث 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ ناظم آباد چاولہ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.