محمد عامر باصلاحیت بولر تھا ‘ کرکٹ میں واپس آنے کے بجائے کوئی اور کام کرے ‘رمیز راجہ
ہفتہ 15 نومبر 2014 12:04
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ محمد عامر باصلاحیت بولر تھا ‘ کرکٹ میں واپس آنے کے بجائے کوئی اور کام کرے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ رمیز بھائی کا مشورہ اپنی جگہ اگر میرے آئیڈیل عمران خان، وسیم اکرم یا شعیب اختر مجھے دوبارہ واپس آنے سے روکتے تو میں ان کی بات پر ضرور سوچتا۔
ایک انٹرویو میں سابق قومی کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں لانے کے مقاصد سمجھ سے بالا تر ہیں۔ عامر کی بحالی کے بعد اگر پھر اْن سے نو بال ہوگئی تو دنیا پاکستان کو ایک بار پھر شکوک کی نظروں سے دیکھے گی۔(جاری ہے)
اپنے رد عمل میں محمد عامر نے کہا کہ رمیز راجہ یہ تو کہہ رہے ہیں کہ ان کے دور میں کھلاڑی میچ فکسنگ جیسے گھناؤنے عمل میں ملوث تھے، اس وقت انہوں نے کرکٹ کیوں نہ چھوڑی اور کیوں ان ہی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے رہے؟۔
گزشتہ 4برس میرے لئے یقینا بہت برے اور مشکل تھے تاہم یقین ہے کہ اعتراف جرم کے بعد اللہ میری مدد کرے گا اور میری جلد کرکٹ میں واپسی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.