دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کا کمیشن بننا چاہیے،عارف علوی

ہفتہ 15 نومبر 2014 13:17

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کا کمیشن بننا چاہیے ۔ عدالتی کمیشن میں سکیورٹی اداروں ،ایجنسیوں سے دھاندلی کی تحقیقات میں مدد لی جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے وزیراعظم نواز شریف کے استعفی کے مطالبے میں لچک کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے موقف سے پیچھے ہٹی ہے۔

پی ٹی آئی عان انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے لچک کا مظاہر ہ کر رہی ہے لیکن حکومتی رویوں سے پاکستان میں بدمزگی پید ا ہورہی ہے۔ 30 نومبر کو پی ٹی آئی کے آذادی مارچ کے دھرنے میں لاکھوں کی تعداد میں قوم شرکت کرے گی۔ پی ٹی آئی پرامن طور پر آذادی مارچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

آذادی مارچ کے دھرنے سے حکومت کے لیے کوئی مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ نواز دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بھی بنانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ن لیگ نے دھاندلی نہیں کی تو کس چیز سے خوفزدہ ہیں ۔ دھاندلی کی تحقیقات میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ عدالتی کمیشن دھاندلی کی تحقیقات میں سکیورٹی اداروں سے معاونت لے سکتاہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے اگر حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات نہ کیں تو ملک میں دما دم مست قلند ر ہوگا جس کی تمام تر زمہ داری مسلم لیگ نواز کی حکومت پر عائد ہوگی

متعلقہ عنوان :