بالی ووڈ فلم” ایکشن جیکسن “پانچ دسمبر کو ریلیز ہو گی

فلم میں اجے دیوگن اور سونا کشی سنہا اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں

اتوار 16 نومبر 2014 11:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

16نومبر 2014ء) بالی ووڈ فلم ایکشن جیکسن کے ایک اور گانے پنجابی مست کی ویڈیو جاری کرد ی گئی ہے۔ بھرپور پنجابی بھنگڑا سانگ کو انکت تیواری ہمیش ریشمیا، ونیت سنگھ، اریا اچاریا، عالم گیر خان اور نیتی موہن نے گایا ہے۔ اس گانے میں اجے دیوگن پہلی بار بھرپور انداز میں رقص کرتے نظر آئیں گے۔ جس میں انکا ساتھ دبنگ گرل سوناکشی سنہا دے رہی ہیں۔ پربھو دیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایکشن جیکسن پانچ دسمبرکو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔