آپریشن ضرب عضب بلا تفریق تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف ہے: عاصم باجوہ
پیر 17 نومبر 2014 10:51
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف امریکا کےدورے پر ہیں۔
(جاری ہے)
وہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور کئی اعلیٰ دفاعی افسروں اور ارکان کانگریس سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہی اس دورے کا سب سے بڑا حاصل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج نے پانچ ماہ قبل شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی شروع کی۔ جبکہ خیبر ایجنسی میں گزشتہ ماہ آپریشن شروع کیا گیا۔ ان کاروائیوں میں اب تک 1200 سے زائد شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ دو سو فوجی اہلکار شہید ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.