شیریں مزاری کی پریس کانفرنس ان کے کنٹینر پروگرام کی ریہرسل تھی، شریں مزار ی کا ذہنی توازن خراب ہے وہ دماغی
معائنہ کروائیں،تحر یک انصاف ہر طرف لاشیں تلاش کرنے والی سیاست کر رہی ہے‘ شریفوں کی پگڑیاں اچھالنا اور دوسروں کے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کرنا تحریک انصاف کا کام ہے، مولانا لدھیانوی نے انتخابات میں حصہ لیا ، وہ دہشتگرد ہوتے تو عدالتیں ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دیتیں ، جہلم میں فائرنگ سے زخمی بچے کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، تحریک انصاف اس کی موت کے انتظار میں ہے، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کاتحریک انصاف کی ترجمان کے بیان پر رد عمل
پیر 17 نومبر 2014 20:33
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کی پریس کانفرنس ان کے کنٹینر پروگرام کی ریہرسل تھی، شریفوں کی پگڑیاں اچھالنا اور دوسروں کے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کرنا تحریک انصاف کا کام ہے، مولانا احمد لدھیانوی نے انتخابات میں حصہ لیا اور الیکشن ہارے، اگر وہ دہشت گرد ہوتے تو عدالتیں انہیں انتخابات میں حصہ کیوں لینے دیتیں ، ہم جہلم میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے بچے کو اپنا بچہ سمجھتے ہیں اور اس کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور تحریک انصاف والے کل سے اس بچے کی موت کے انتظار میں ہیں۔
پیر کو تحریک انصاف کی ترجمان کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری اور وزیر اعظم کی مولانا احمد لدھیانوی کے ساتھ تصویر کی بات ہے تو مولانا نے انتخابات میں حصہ لیا اور الیکشن ہارے، اگر وہ دہشت گرد ہوتے تو عدالتیں انہیں انتخابات میں حصہ کیوں لینے دیتیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ روز جہلم میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے بچے کو اپنا بچہ سمجھتے ہیں اور اس کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور تحریک انصاف والے کل سے اس بچے کی موت کے انتظار میں ہیں، عمران کے کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہا کہ کوئٹہ میں قتل ہونے والے اقلیتی رہنماء کے قاتلوں کا بتاؤں گا، عمران خان نے آج تک ان کا نام نہیں بتایا۔
گزشتہ روز عمران خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے صحافیوں کے ضمیر خریدنے کیلئے آئی جی کو 270کروڑ دیئے، ثبوت ان کے پاس اس بات کا بھی نہیں ہے، تحریک انصاف کے لوگوں کا ذہنی معائنہ کرایا جانا چاہیے۔ میرے خیال میں یہ پاگل ہو چکے ہیں ، ان سے کوئی بندہ محفوظ نہیں، تصدق جیلانی جیسے شریف بندے کی بھی انہوں نے عزت خراب کی۔ تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ ہمیں ہر جلسے سے لاشیں ملیں۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ شریں مزار ی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ان کو ذہنی معائنہ کروانا چاہیے‘تحر یک انصاف ہر طرف لاشیں تلاش کرنے والی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیری مزاری کا کیاگیا دعوی جھوٹا ہے اور ریلی میں زخمی ہونے والا کارکن خمی حالت میں جہلم ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور کوئی بھی جاں بحق نہیں ہوا۔ اانہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ان کو ذہنی معائنہ کروانا چاہیے ‘شیری مزاری کی پریس کانفرنس کنٹینر الزامات کا تسلسل ہے‘ تحریک انصاف گزشتہ روز سے کارکن کے مرنے کا انتظار کر رہی ہے اور ہر طرف لاشیں تلاش کرنے والی سیاست کر رہی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.