برطانوی سرجن تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان بن گیا
منگل 18 نومبر 2014 12:24
لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن اور کیمرج میں سرجن کی خدمات انجام دینے والا ایک ڈاکٹر دولت اسلامی"داعش" میں شمولیت میں ناکامی کے بعد پاکستان میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان "ٹی ٹی پی" میں شامل ہو گیا ہے جہاں اسے تنظیم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں طالبان میں شامل ہونے والے سرجن ڈاکٹر مرزا طارق علی کی ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں اس نے مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ساتھ برطانوی اور دوسرے غیر ملکی مسلمانوں کو طالبان اور داعش میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 39 سالہ ڈاکٹر طارق علی کو 2013ء میں لندن میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک راہ گیر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر حراست میں بھی لیا گیا۔(جاری ہے)
عدالت نے اسے قید کی سزا سنائی تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ برطانوی حکومت نے فرار کے خدشے کے پیش نظر اس کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا تھا تاہم وہ اس کے باوجود برطانوی پولیس اور عدلیہ کو چکمہ دے کر بیرون ملک فرار میں کامیاب ہو گیا۔
ویڈیو فوٹیج میں وہ دعوی کرتا دکھائی دیتا ہے "کہ وہ برطانیہ سے فرار کے بعد شام جانا چاہتا تھا جہاں اس کی اگلی منزل "داعش " تھی تاہم اسے راستے میں کروشیا میں گرفتار کیا گیا۔ کروشیا سے رہائی کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم اب وہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ شامل ہو چکا ہے اور تنظیم نے اسے ترجمان جیسا اہم ترین عہدہ بھی سونپا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.