قومی اسکاؤٹس جمبوری 16 دسمبر سے ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول خیرپور میں منعقد ہوگا
منگل 18 نومبر 2014 14:38
خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) 14 ویں قومی اسکاؤٹس جمبوری 16 دسمبر 14ء سے ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول خیرپور میں منعقد ہورہا ہے جس میں پاکستان سمیت سارک ممالک کے 5 ہزار سے زائد اسکاؤٹس شریک ہوں گے جن میں 300 فیمیل اسکاؤٹس بھی شامل ہیں۔ خیرپور ڈی سی آفس میں ہوائی اسکاؤٹس کمشنر محمد صدیق میمن کی زیر صدارت جمبوری کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ‘ ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی‘ جمبوری سیکریٹری اختر میر کمشنر کوآرڈی نیشن عابد علی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر انتظامات کے حوالے سے 10 کمیٹیاں بنائی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ جمبوری کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ کریں گے جبکہ صدر ممنون حسین 23 دسمبر کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
جمبوری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ایک کروڑ روپے گرانٹ دی گئی ہے سندھ بوائز اسکاؤٹس اور ضلعی حکومت نے 50‘ 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
جمبوری کے دربان ایڈوئچر‘ مسینجر آف پیس‘ گلوبل ڈیولپمنٹ اور ایجوکیشنل اسٹال لگائے جائیں گے‘ گراؤنڈ میں کمانڈو ریس‘ یوتھ فورم ذہنی آزمائش کے پروگرام‘ خزانے کی تلاش‘ ٹیلنٹ شو‘ کلچر شو اور کیمپ فائر سمیت سیکڑوں پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جبکہ غیر ملکی اسکاؤٹس کو تاریخی مقامات کے دورے بھی کرائے جائیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.