ہر حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے بعدکھیلوں کے شعبے کی ترقی سر فہرست ہے، مقصد کے لئے حکومت نے کھیلوں کے شعبے کے فنڈز میں 52% کا ریکارڈاضافہ کیا ہے
منگل 18 نومبر 2014 19:06
کوہاٹ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) وزیر اعلی خیبر پختونخواکے مشیرکھیل،سیاحت،آثار قدیمہ اور امور نوجوانان امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہر حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے بعدکھیلوں کے شعبے کی ترقی سر فہرست ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت نے کھیلوں کے شعبے کے فنڈز میں 52% کا ریکارڈاضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں تحصیل کی سطح پر 76گراؤنڈز کی تعمیر کے لئے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور انکے کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کے ڈی اے کوہاٹ میں آل کوہاٹ سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ٹورنامنٹ جو تقریبا دہ ماہ جاری رہا میں ضلع بھر کے45ٹیموں نے حصہ لیا۔(جاری ہے)
آرگنائزنگ کمیٹی کے چےئرمین اختشام اورکزئی نے کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کوہاٹ میں بھی کھیلوں کی ترقی کے لئے تجاویز پیش کیں۔
مشیر موصوف نے اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے 20ہزار، ونر اپ ٹیم کے لئے 15 ہزا ر اور رنر اپ ٹیم کیلئے 10ہزار روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔امجد آفریدی نے کہا کہ معاشرے میں دہشت گردانہ اور انتہا پسندانہ سوچ کی موجودگی کی بڑی وجہ نوجوانوں کی کھیلوں جیسے مثبت سرگرمیوں سے دوری ہے لہذا اس سوچ کو شکست دینے کے لئے نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عنقریب ڈویژنل سطح پر سپورٹس اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں پر کوچ نوجوانوں کو ایتھلیٹکس ،ٹینس،والی بال ،ہاکی اور دیگر کھیلوں کی ضروری تربیت دینگے،اسی طرح ضلعی سطح پر بھی روایتی گیمز شروع کئے جارہے ہیں تاکہ یہ گیمز دوبارہ زندہ ہو سکیں۔مشیر کھیل نے کہا کہ کوہاٹ میں جدید سپورٹس کمپلکس اور میوزیم کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے لئے کے ڈی اے میں اراضی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ کوہاٹ سپورٹس سٹڈیم اور میونسپل فٹ بال گراوٴنڈ کی بحالی اور ہاکی پلے گراؤنڈ میں آسٹروٹرف بچھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ تاندہ ڈیم اور گنڈیالی ڈیم میں واٹر سپورٹس شروع کرنے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے اور اسکا پی سی ون بھی تیار کرکے متعلقہ حکام کو بھیجواد ی گئی ہے۔قبل ازیں مہمان خصوصی نے ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انفرادی ا نعامات تقسیم کیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.