پی ٹی سی ایل نے 4 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ صارفین کیلئے اضافی چارجز بغیر کنکشن کو 8 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ کنکشن پر اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کردی
منگل 18 نومبر 2014 23:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے 4 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ صارفین کے لئے کسی اضافی چارجز کے بغیر اپنے کنکشن کو 8 Mbps براڈ بینڈ کنکشن پر اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کردی ۔ کمپنی کی جانب سے دی جانے والی یہ آفر نئے اور موجودہ اہل صارفین کو 4 Mbps کی قیمت میں 8 Mbps کی سپیڈ سے براؤزنگ اور بلا تعطل اسٹریمنگ کا موقع فراہم کرتی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، وائر لائن بزنس، آصف انعام نے اس نئی آفر کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ” جیسے ڈیٹا کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے ویسے ہی ہماری قابل بھروسہ ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروس آج کل کی تیز رفتار اور مربوط دنیا میں انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔(جاری ہے)
یہ آفر خصوصی طور پر مرتب کی گئی ہے تاکہ ہمارے صارفین کو بہتر ویلیو فراہم کی جاسکے۔
پی ٹی سی ایل جدت کا علمبردار ہے اور اس عزم پر کاربند ہے کہ صارفین کی ضروریات کے عین مطابق پراڈکٹس اور آفرز دی جائیں تاکہ معزز صارفین کی توقعات پر پورا اترا جاسکے۔“مذکورہ پروموشن کی مدت 31 جنوری 2015 ء تک ہے۔پروموشن کی مدت ختم ہونے کے بعد جو صارفین اس سے مستفید ہونا چاہیں گے اُنھیں 30 جون 2015ء تک 2500 روپے کی رعائتی قیمت پر 8 Mbps کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کی سب سے تیز رفتار اور ارزاں براڈ بینڈ سروس، پی ٹی سی ایل کی” براڈ بینڈ پاکستان“ ملک بھر کے 2000 سے زائد شہروں اور قصبوں میں انٹر نیٹ کا بے مثل تجربہ، بلا رکاوٹ اسٹریمنگ اور سب سے تیز رفتار ڈاؤن لوڈنگ فراہم کرتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.