یہودی عبادتگاہ پر حملے کی مذمت،امریکہ اوراسرائیل کیلئے بڑاسانحہ ہے،اوباما

بدھ 19 نومبر 2014 23:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) امریکہ کے صدر براک اوباما نے یروشلم میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ پر حملے میں پانچ افراد بشمول تین امریکی شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے سانحہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں امریکی صدر اوباما نے فلسطینی حملہ آوروں کے حملے کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے یہ کوئی پہلی ہلاکت نہیں جو ہم نے حالیہ مہینوں میں دیکھی ہو، بہت سے اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ بہت سے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور اس مشکل وقت میں میرا خیال ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے لیے ضروری ہے کہ وہ تشدد کو مسترد کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :