وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے شوگر کین پرچیز مانیٹرنگ کمیٹیوں اور شکایات سیل کا قیام
جمعرات 20 نومبر 2014 12:59
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے پنجاب میں شوگر کین پرچیز مانیٹرنگ اینڈ ایگزامننگ کمیٹیوں اور شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، گنے کی خریداری کے دوران وزن اور تول کے پیمانے ،کنڈے درست رکھنے اور گنا خریدتے وقت وزن میں کٹوتی کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ شوگر کین پر چیز مانیٹرنگ اینڈ ایگزامننگ کمیٹیاں متعلقہ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی مسلسل کام کر رہی ہیں ۔
کین کمشنر پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہ گنے کے کاشتکاروں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر،تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور شوگر مل گیٹ پر شکایات سیل قا ئم کر دیئے گئے ہیں جہاں شکایات دفتری اوقات میں درج کروائی جا سکتی ہیں ۔(جاری ہے)
مزید براں کسی بھی شکایت کی صورت میں کاشتکار قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے بھی فوری رابطہ کر سکتے ہیں ۔
کین کمشنر پنجاب نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کرشنگ سیزن 2014-15کا آغاز ہو چکا ہے ۔شوگر ملوں اور پرچیز سینٹروں پر سرکاری مقرر کردہ قیمت 180روپے فی40 کلوگرام کے حساب سے خرید کا عمل جاری ہے ، گنے کے وہ کاشتکار جنہوں نے سابقہ کرشنگ سیزن 2013-14میں پنجاب کی شوگر مل کو گنا سپلائی کیا ہواور ان کے پاس باقاعدہ کین پرچیز ریسیٹ موجود ہیں اور مل انتظامیہ نے ابھی تک خرید کردہ گنے کی قیمت انہیں ادا نہیں کی تو ایسے کاشتکار اپنے پچھلے سالوں کے واجبات کی ادائیگی کے لئے تحریری درخواست ہمراہ فوٹو کاپی (CPR)اور شناختی کارڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر یا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کراوئیں تا کہ ان کے سابقہ واجبات کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جاسکے ۔کین کمشنرنے مزید کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر میں قائم صوبائی شکایات سیل کے رابطہ نمبر042-99212805پر بھی شکایات صبح8بجے سے شام4بجے تک درج کروائی جا سکتی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.