صدر مملکت کی پریس سیکرٹری صبا محسن کو تبدیل کردیا گیا ،
نئے ترجمان کی تعیناتی کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات نے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی
جمعرات 20 نومبر 2014 18:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین کی پریس سیکرٹری ایوان صدر کی ترجمان صبا محسن کو تبدیل کردیا گیا اور ان کی جگہ نئے ترجمان ایوان صدر کی تعیناتی کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات نے سمری وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوا دی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20کی سینئر آفیسر صبا محسن کو گزشتہ سال صدر مملکت ممنون حسین کی پریس سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے میڈیا میں صدر ممنون حسین کی نمایاں کوریج کرانے میں کردار ادا کیا تاہم حال ہی میں ایوان صدر میں تعینات ہونے والے ایک سینئر آفیسر سے ان کے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس پر ان کی خدمات وزارت اطلاعات و نشریات کو واپس کر دی گئی ہیں۔
انہیں وزارت اطلاعات میں اہم عہدے پر تعینات کیا جائے گا جبکہ وزارت اطلاعات نے گریڈ21 کے سینئر آفیسر شیراز لطیف اور گریڈ 20 کی سینئر آفیسر ثمینہ وقار کے نام صدر کے نئے پریس سیکرٹری کیلئے بھجوائے گئے ہیں جبکہ سمری بھی وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے، وزیر اعظم سے سمری منظور ہونے کے بعد صدر اپنے نئے پریس سیکرٹری کا انٹرویولیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.