چین ہماری سرحدی حدود میں سڑکوں کی تعمیر فور ی طور پر روک دے ،بھارت کا انتباہ
جمعہ 21 نومبر 2014 14:26
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) بھارت نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسکی حدود میں سڑکوں کی تعمیر کا عمل فور ی طور پر روک دے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھارتی فورسز کے پاس اس کا توڑ کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا،پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن چین کو ہمارے جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے تاہم چین کو بھارتی حدود میں سڑکوں کی تعمیر روکنی ہوگی ۔
انھوں نے کہاکہ چین کو بھارتی حدود کی خلاف ورزی اور سڑکوں کی تعمیر کا عمل ختم کردینا چاہیے ہم چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن چین کو ہمارے جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ اگر چین نے بھارتی حدود میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بند نہ کیا تو آخری حربے کے طور پر بھارتی فورسز کے پاس اس کا توڑ کرنیکے علاوہ کوئی اور متبادل نہیں بچے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کی سرحدی حدود پر چینی فوج کی دراندازی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ ہے۔چینی صدر جنپنگ کے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سرحدی حدود پر چینی مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھااوردونوں ممالک کے درمیان سرحدی امور پر جلد سے جلد بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.