جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع عام کا آغاز ممتازشامی عالم دین الشیخ صدر الدین البیونی کے خطبہ جمعہ سے ہوا
جمعہ 21 نومبر 2014 17:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سہ روزہ اجتماع عام کا آغاز شاہی مسجد میں اخوان المسلمین کے مرکزی رہنماء اور شام کے ممتاز عالم دین الشیخ صدر الدین البیونی کے خطبہ جمعہ سے ہوا۔الشیخ البیونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گرد نہ کہا جائے ہم دنیا کو بچانے والے ہیں، اسلام اخوت و محبت اور انسانیت کی فلاح کا درس دیتا ہے،عالمی امن کو اسلام سے نہیں بلکہ اسلام کا راستہ روکنے کی کوششیں کرنے والے استعمار سے خطرہ ہے،آج دنیا میں محبت و الفت اور مساوات کے قیام کیلئے شریعت محمدی کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی دنیا کی عظیم مملکت ہے جس کے قیام کیلئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج فلسطین ،کشمیر برما،بنگلادیش،شام ،عراق سمیت ہر جگہ مسلمانوں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔عالم اسلام کو متحد ہوکر مظلوم مسلمانوں کو کفر کے پنجہ استبداد سے بچانا ہوگا ۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے مظلوم مسلم بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کریں اور اللہ سے استعانت طلب کریں ۔اگر امت ایک بار پھرمتحد ہوکر اللہ اور اس کے رسول کی رسی کو تھام لے تو اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ ان کمزوروں کو پھر قوت اور نصرت دے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتا اس لئے ہم بھی اس کی رحمت سے مایوس نہیں ،ہمیں یقین ہے ۔جماعت اسلامی کے اجتماع میں سوڈان ،مصر ،تیونس ،شام ،انڈونیشیا ،ملائشیا،سری لنکا ،بھارت ،برطانیہ ،امریکہ ،اردن ،فلسطین سمیت 25ملکوں سے مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہے ۔اجتماع میں عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنمابھی بڑی تعدا د میں شریک ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.