ایبولا کے مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال نہ کیاجائے، امریکی فوج
جمعہ 21 نومبر 2014 18:31
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی افریقی ملک لائبیریا میں تعینات امریکی افواج کو ایبولا کے مریضوں اور ان کے خون کے نمونوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل نہ کرنے کی احکامات دیے گئے تھے، جن میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
(جاری ہے)
پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے بتایا کہ لائبیریا میں تعینات امریکی فوجی مشن کو ایبولا کے مریضوں سے براہ راست نہ ملنے کی ہدایات دی گئی ہیں، تاکہ فوجیوں کو اس وائرس کے حملے سے بچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج کی اس پالیسی کو تنقید کا سامنا ہے، کیوں کہ اس سے ایبولا کے شکار ممالک میں کام کرنے والے امریکی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے حوالے سے متعدد خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ لائبیریا میں میں 2350 امریکی فوجی تعینات ہیں، جن کا کام ہسپتالوں کی تعمیر اور طبی عملے کی تربیت میں مدد فراہم کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.