تحریک انصاف کا لاڑکانہ میں جلسہ ایک فلاپ شو تھا، تاج حیدر، پیپلز پارٹی سندھ ،
کھنچ تان کر صرف 10ہزار افراد کو ملک بھر سے لا کر جمع کیا گیا، تاج حیدر ، سعید غنی
جمعہ 21 نومبر 2014 21:26
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر اور سینیٹر سعید غنی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لاڑکانہ میں ہونے والا جلسہ ایک فلاپ شو تھا جس میں کھنچ تان کر کوئی 10ہزار کے قریب افراد کو ملک بھر سے لا کر جمع کیا گیا۔ عمران خان جلسے سے قبل بلند و بانگ دعوے کرتے رہے کہ وہ سندھ میں سیاسی طوفان بپا کردینگے، لیکن جلسے کی بدترین ناکامی کو چھپانے کے لئے ناجانے اب کونسا یوٹرن لین گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سندھ کے باشعور عوام کو دھوکہ دینے کے لئے کہا کہ کالا باغ ڈیم اس وقت تک نہیں بنایا جائے گا جب تک سندھ کے عوام حامی نہیں بھرتے۔ عمران خان کو معلوم ہونا چاہیے کے سندھ کے عوام روز اول سے ہی کالا باغ ڈیم کو مسترد کر چکے ہیں کیونکہ کہ سندھ کے عوام کالا باغ ڈیم کو زندگی اور موت کا مسئلہ سمجھتے ہیں لہذا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ سندھ کے عوام کوئی گنجائش نکالیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے تو سندھیوں کو غلام کہتے ہیں پھر ان کے درمیان پہنچ کر ان سے چانس دینے کی درخواست کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.