عمران خان نے سیاست میں ناشائستگی‘ بدتہذیبی اور الزامات لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ہوس اقتدار انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیتی‘ وہ آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے،پی ٹی آئی نائٹ شو کے علاوہ کچھ نہیں کرتی‘ 2018ء میں عمران خان کو اصلیت کا پتہ چل جائے گا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی رانا ثناء اللہ خاں کاعمران خان کے خطاب پرردعمل کااظہار
اتوار 23 نومبر 2014 21:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں ناشائستگی‘ بدتہذیبی اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ نوازشریف ان کے ذہن پر سوار ہو چکے ہیں کیونکہ درحقیقت وہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں۔ عمران خان 2018ء کے انتخابات کا انتظار کریں انہیں سیاسی لحاظ سے اپنی اصلیت کا بخوبی پتہ چل جائے گا۔
رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ دھرنا اور سیاسی احتجاج صرف عمران خان کی ذات کے لئے ہے اور ہوس اقتدار انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیتی۔ ان کی جھوٹ اور دوعملی پر مبنی سیاست نہیں چلے گی‘ وہ صبح کچھ اور شام کو کچھ اور کہتے ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان کو اداروں پر اعتبار ہی نہیں وہ انصاف کس سے مانگتے ہیں۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی گوجرانوالہ میں بھی نائٹ شو کرنے کے علاوہ کوئی اور تیر نہیں مار سکی۔
یہ حقیقت ہے کہ عوام عمران خان کے جلسوں میں موسیقی سننے اور ہلہ گلہ کرنے کے لئے آتے ہیں جس کا برملا اظہار گوجرانوالہ کے جلسے کے دوران اور اس کے اختتام پربھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ انہیں مستقبل کے سہانے خواب دکھانے والے عمران خان سے یہ ضرور پوچھیں کہ انہوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کے پی کے میں کیا کیا ہے؟ رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ بازاری زبان میں گفتگو کرنے کے علاوہ شیخ رشید کے پاس کوئی اور ہنر نہیں۔ عوام ان کی عامیانہ باتوں پر ہرگز اعتبار نہیں کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.