اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزراء‘ اراکین پارلیمنٹ‘ سابق حکومتی شخصیات کو دی گئی سکیورٹی تفصیلات طلب کرلیں
پیر 24 نومبر 2014 13:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے وفاقی وزراء‘ اراکین پارلیمنٹ‘ سابق حکومتی شخصیات و دیگر لوگوں کو دی گئی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر میر اسراراللہ زہری بنام وفاق کیس کی سماعت ہوئی۔ سٹینڈنگ کونسل آف پاکستان اور وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے۔
فاضل جج نے وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری سے استفسار کیا کہ وفاقی وزراء وزیراعظم صدر اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹرز وغیرہ کو سکیورٹی مہیاء کرنے کے حوالے سے کیا قواعد و ضوابط مقرر کئے ہوئے ہیں تو انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے وی آئی پی اور وی وی آئی پیز کے حوالے سے مختلف قواعد و ضوابط مقرر کررکھے ہیں۔(جاری ہے)
صدر‘ وزیراعظم‘ وفاقی وزراء اور جسٹس صاحبان بلیو بک میں آتے ہیں جنہیں سکیورٹی دی جاتی ہے جبکہ سینیٹر صاحبان کو سکیورٹی مہیاء نہیں کی جاتی۔
اٹھارہویں ترمیم کے بعد سکیورٹی فراہم کرنے کا معاملہ صوبوں کے اختیارات میں ہے۔ عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکرٹری کو احکامات جاری کئے آپ عدالت میں حکومتی شخصیات اور پرائیویٹ لوگوں کو سکیورٹی مہیاء کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کا تین سالہ ریکارڈ پیش کریں اور عدالت میں کمیٹی کی طرف سے کئے گئے وہ تمام فیصلے جن کے تحت حکومتی شخصیات اور پرائیویٹ لوگوں کو سکیورٹی مہیاء کی گئی ان کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ عدالت میں سینیٹر میر اسراراللہ زہری نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر وفاق و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سکیورٹی فراہم نہ کرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کو خطرات لاحق ہیں لہٰذا عدالت وفاقی حکومت کو احکامات جاری کرے کہ انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.