جماعةالدعوة کا 4، 5دسمبر کو مینار پاکستان اجتماع کا اعلان ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت
پیر 24 نومبر 2014 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) جماعةالدعوة پاکستان کے امیر حافظ سعید احمد نے 4، 5دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں مرکزی اجتماع کے انعقاد کا اعلان اور مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع کا آغاز چاردسمبر جمعرات بعد نماز فجرسے ہو گا اور پانچ دسمبرنماز جمعہ پر اختتام ہو گا۔
مرکزی اجتماع کامقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے عملی کوششیں کرنا ہے‘اقلیتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جارہی ہے‘ تھرپارکر سے ہندوؤں کی بڑی تعداد اجتماع میں شریک ہو گی‘پوری دنیا نر یندر مود ی کو دہشت گرد کہتی ہے ‘ہم بھارت سے مذاکرات کے حامی ہیں مگر مذاکرات برابری کی سطح پر ہی ہو نے چاہیے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی سالانہ اجتماع کے حوالہ سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ ،ترجمان جماعةالدعوة محمد یحییٰ مجاہد اور امیر جماعة الدعوة لاہور مولانا ابوالہاشم بھی موجود تھے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ پاکستان کے تحفظ اور پاکستان کو درپیش مسائل و خطرات سے آگاہی کے لئے ہونے والے اجتماع کے لئے حکومت پنجاب سے اجازت لے لی گئی ہے۔ اجتماع میں پہلے روز تین بجے قومی کانفرنس ہو گی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔اس حوالہ سے ہم نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جومذہبی و سیاسی قیادت سمیت طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت د ے رہی ہیں۔ جماعة الدعوة کا مرکزی تربیتی اجتماع نظریہ پاکستان کے تحفظ ، پاکستان کو درپیش مسائل وخطرات سے آگاہی اور امت مسلمہ بالخصوص اہلیان پاکستان کو ایک صحیح سمت دینے کے لئے ہوتا ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں اس کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 4 دسمبر سے شروع ہونے والے تاریخی اجتماع میں ملک بھر کی قومی مذہبی و سیاسی قیادت سمیت طلباء،اساتذہ، وکلاء سمیت ہر طبقہ فکر کے لاکھوں افراد شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی ملک کے بقاء اور استحکام کا ضامن ہے۔امت مسلمہ کو ایک قوم اورایک ملت بن کر کھڑا ہونا ہو گا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کا اتحادبہت ضروری ہے۔اس کیلئے ہم عملی کوششیں کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد سعیدنے کہا کہ ہم انڈیا کے ساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں ہیں لیکن مذاکرات کس بنیاد پر ہوں یہ بات واضح ہونی چاہئے۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مظفر آباد کے دورہ کے دوران کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنااور یہ کہنا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کسی طور حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے‘خوش آئند بات ہے۔نریندر مودی انتہائی متشدد اور دہشت گرد ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف دہشت گردمودی سے مذاکرات کریں مگر یہ اصولی مئوقف پر ہونے چاہئیں۔دب کر اور جھک کر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں ۔ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے۔اسے حل اور مداخلت کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ داعش کے حوالہ سے خبریں وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاد ہمیشہ ظلم کے خاتمہ کیلئے ہوتا ہے لیکن افسوس کہ آج ایک سازش کے تحت جہاد کا نام دہشت گردی رکھ دیا گیا ہے اور اس کے لئے امریکہ و انڈیا نے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔دراصل یہ ایسا مذموم پروپیگنڈہ کر کے مسلم ملکوں میں اپنی دہشت گردی کی راہ ہموار کرتے ہیں ۔جہاد سے ہی غلام قوموں کو آزادیاں ملتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.