لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ لوئے شلمان میں گورنمنٹ گرلز پر ائمری سکول سات ماہ سے سٹاف سے محروم ،

محکمہ ایجوکیشن کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی، حکام نوٹس لے

پیر 24 نومبر 2014 18:22

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ لوئے شلمان میں گورنمنٹ گرلز پر ائمری سکول سات ماہ سے سٹاف سے محروم ،محکمہ ایجوکیشن کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی، حکام نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتاد ہ علاقہ لوئے شلمان میں واقع گورنمنٹ گرلز پر ائمری سکول مثل خان کلے گزشتہ سات ماہ سے فی میل سٹاف سے محروم ہیں جس کی وجہ سے بچیاں زیور تعلیم سے محروم ہو رہی ہیں ا س سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن کو بار بار درخواستیں دے کر شکایات درج کیں جن کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار علاقہ شلمان کے رہائشی عوض خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرلز سکول میں تقریباً 200کے قریب طالبات موجود ہیں لیکن سات ماہ سے ان کیلئے کوئی استانی نہیں ائی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے بچیاں آگے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اخر میں انہوں نے پو لیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اور گورنر خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے علاقے پر خصوصی تو جہ دے اور مذکورہ سکو ل کو سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔