نان ٹیچنگ ملازمین کی تربیت کاانعقادانتہائی خوش آئندہے،تربیت سے ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھارآئیگا ،
گومل یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلررڈاکٹرعمرعلی خان کا تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 24 نومبر 2014 18:35
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) گومل یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلراورآرٹس فیکلٹی کے ڈین پروفیسرڈاکٹرعمرعلی خان نے کہاہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نان ٹیچنگ ملازمین کی تربیت کاانعقادانتہائی خوش آئندہے،تربیت سے ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھارآئیگا اورتدریسی عملہ کومددملے گی۔ وہ پیر کوایچ ای سی کے تعاون سے نان ٹیچنگ ملازمین کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے مرحلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
تقریب سے یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرعبدالرشید‘ڈاکٹراللہ نورخان نے بھی خطاب کیا۔ڈائریکٹرفاصلاتی نظام تعلیم پروفیسرڈاکٹرآصف جمیل‘بنوں یونیورسٹی کے ڈاکٹرصفدرغازی‘یونیورسٹی سینٹ کے ممبرمحمد شعیبگنگوہی بھی اس موقع پرموجودتھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ انتظامی پوسٹوں پرتعینات اہلکاروں کی مختلف امورپرتربیت سے جہاں اہلکاروں کی صلاحیت بہترہونے سے انکی کارکردگی میں تبدیلی آتی ہے وہیں تدریسی عملہ کوبھی ماہرانتظامی عملہ کی امدادحاصل ہوتی ہے۔
اس سے تدریسی عمل میں مزیدآسانیاں پیداہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ اہلکاراس تربیت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے فروغ علم کے مقاصدکی تکمیل ہو۔یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرعبدالرشیدنے شرکاء ورکشاپ پرزوردیاکہ وہ اس ورکشاپ سے فائدہ اٹھائیں۔اپنی صلاحیتوں کوامپرووکریں اس سے نہ صرف آپکی ذاتی عزت میں اضافہ ہوگابلکہ آپ یونیورسٹی اوراپنے ادارہ کی مزیدبہتراورپیشہ وارانہ اندازمیں خدمت کرکے ملک وقوم کانام روشن کرنے کیساتھ ساتھ دلی سکون بھی محسوس کرینگے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ پروفیسرڈاکٹرعمرعلی خان کی جانب سے اس نوعیت کی ورکشاپ کے انعقادکوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.