پاکستان ریلوے نے پریم یونین کے دیرینہ مطالبہ پردوران ملازمت وفات پانیوالے ملازمین کے کفن دفن کیلئے دیجانے والی رقم کو دوگنا کر دیا
پیر 24 نومبر 2014 20:22
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پاکستان ریلوے نے پریم یونین کے دیرینہ مطالبہ پر دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے کفن دفن کیلئے دی جانے والی رقم کو دوگنا کر دیا ہے، اس امر کا اعلان ممبر فنانس غلام مصطفی نے پریم یونین کے سینئر نائب صدر شیخ محمد انور اور مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری کی قیادت میں پریم یونین کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔
وفد میں پریم یونین کے چوہدری محمود الاحد، عبدالقیوم اعوان، خالد چوہدری، قاضی عبدالودود، طارق نیاز اور صوفی رمضان باوا بھی شامل تھے۔(جاری ہے)
ریلوے انتظامیہ قبل ازیں وفات پانے والے ملازمین کو کفن دفن کیلئے مبلغ دس ہزار روپے ادا کرتی تھی جبکہ پریم یونین کا مطالبہ تھا کہ یہ رقم شدید مہنگائی کے باعث مبلغ پچاس ہزار روپے کی جائے تاہم ریلوے انتظامیہ نے ابتدائی طور پر مبلغ بیس ہزار روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
جس کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری ہو جائے گا۔ پریم یونین کے راہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کا جس پیکیج کا وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے پاکستان ریلوے میں فوری طور پر اس پر عمل درآمد کروایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.