مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکی طرف سے این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے20 روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح

پیر 24 نومبر 2014 22:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکی طرف سے این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے20 روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح ہوا جس میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (اسٹیویٹا)کے 100 سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب میں مہران یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غوث بخش خاصخیلی نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کرنے چاہئے جس سے آپ کی فنی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور آپ خود ٹرینر(تربیت دینے والے ) ہو آپ کو 20روز کے تربیتی پروگرام سے اہم نقطہ سمجھنے کے لئے ملیں گے اور آپکی صلاحیتیں اور زیادہ اجاگر ہوسکیں گی، انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا ہر دن اہمیت کا حامل ہے اور اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں، رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام سے جتنا ہو سکے فائدہ حاصل کریں بالائی اضلاع کے لئے خیرپور میرس کیمپس میں تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے لئے آج سے یہاں مین کیمپس میں تربیتی پروگرام شروع کرا رہے ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سروش چوہدری نے کہا کہ مہران یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے مابین یہ پہلا معاہدہ ہوا ہے اور دونوں ہی ملک کی بہترین جامعات ہیں، انہوں نے کہا کہ آپکی ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مہارت کو بڑھانے کے لئے یہ تربیتی پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے اس سے آپ بھرپور فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں، ڈائریکٹر سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (اسٹیوٹا) کے پروفیسر ڈاکٹر سرور شیخ نے کہا کہ حکومت فنی تعلیم کی کافی حوصلہ افزائی کر رہی ہے فنی تعلیم کے بغیر آج کے دور میں ترقی ناممکن ہے فنی مہارت کا حامل شخص کبھی بیروزگار نہیں رہ سکتا اور یہ تربیتی کورس آپ کے مستقبل کے لئے کافی مفید ثابت ہوگا، تقریب میں ڈاکٹر انیل کمار، ڈاکٹر طیب زبیر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :