طلباء معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،مجیب الرحمن محمد حسنی ،
صحت مندمعاشرے کے قیام اور ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں،صوبائی وزیر کھیل
پیر 24 نومبر 2014 23:14
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) طلباء معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ صحت مندمعاشرے کے قیام اور ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل، ثقافت، سیاحت میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے کمانڈر نیوی بلوچستان محمد اکبر نکئی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 21دسمبر 2014ء سے یکم جنوری 2015ء تک گوادر میں حکومت بلوچستان اور نیوی کے تعاون سے سپورٹس فیسٹیول منعقد کرائیں گے جس میں تربت، پنجگور، گوادر اور لسبیلہ کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
فیسٹیول کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے موجودہ حکومت نے کوئٹہ میں کامیابی سے سپورٹس فیسٹیول منعقد کرایا اس سپورٹس فیسٹیول کے ساتھ 14اگست کو گیمز کروائے اور کوئٹہ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.