راولپنڈی:کمپریسر پھٹنے سے گھر میں دھماکہ، بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی
منگل 25 نومبر 2014 11:06
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) راولپنڈی کے علاقے سنگھر ٹاؤن میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ راولپنڈی کے علاقے کھوکھر روڈ پر واقع سنگھر ٹاؤن میں ایک گھر کی تیسری منزل پر گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی اور بالائی منزل کو جزوی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
(جاری ہے)
دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچہ جاں بحق اور تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں ۔ زخمیوں کو پمز ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کمپریسر پھٹنے کے باعث ہوا ۔ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ کمپریسر کا استعمال کرتے ہیں جو انتہائی خطرناک اور غیر قانونی بھی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیس لیکج دھماکوں اور کمپریسر پھٹنے کے درجن سے زائد واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.