صحت کے کارکنوں کو نقصان پہچانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، حملہ آورحکومت کا بیماری کو ختم کرنے کا عزم کمزور نہیں کر سکتے،صوبائی حکومت پولیو ورکرز کی تحفظ کو یقینی بنائے
پرائم منسٹر پولیو مانیٹرنگ سیل کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کی چار سدہ میں پولیو ٹیم پر حملہ کی مذمت
منگل 25 نومبر 2014 14:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پرائم منسٹر پولیو مانیٹرنگ سیل کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے خیبرپختونخواہ کے ضلع چار سدہ میں پولیو ٹیم پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے کارکنوں کو نقصان پہچانے والے پاکستان اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں، حملہ آورحکومت کا اس بیماری کو ختم کرنے کا عزم کمزور نہیں کر سکتے،صوبائی حکومت پولیو ورکرز کی تحفظ کو یقینی بنائے۔
منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاٹیم بچوں کو زندگی بھر کے لئے معذور کر دینے والی بیماری سے بچانے کے لئے نیک کام کر رہی تھی،صحت کے کارکنوں کو نقصان پہچانے والے پاکستان اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں حکومت کا اس بیماری کو ختم کرنے کا عزم پہلے سے بھی زیادہ پختہ ہوا ہے اور ہر پاکستانی کو اس مشن میں اپنی کردار ادا کرنا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کے ہمارے ہدف پر اس قسم کے بزدلانہ حملے ملک سے اس لعنت کے خاتمہ کے حکومتی عزم کو مزید تقویت دیں گے وزیر اعظم کی پولیو کے خاتمہ بارے فوکل پرسن نے مزید صوبائی حکو مت پر زور دیا کہ وہ پولیو کی ٹیموں کو تحفظ کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور پولیو مہموں کے پر انعقاد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والوں پر حملوں میں ملوث ہماری قوم کے دشمن ہیں اور ہمیں اس بیماری سے بچوں کو بچانے کے اجتماعی کو ششیں کرنی چاہئیں۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.