کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کاٹنڈو محمد خان میں مندر کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی پر زور مذمت
منگل 25 نومبر 2014 18:14
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے حکمران سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی عبادت گاہوں اور بستیوں کو تحفظ کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں ٹنڈو محمد خان میں مندر کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے نعیم کھو کھر نے کہاکہ اقلیتی عوام پاکستان کی ترقی میں مسلسل جہد و جہد کررہے ہیں اور ہمیشہ ملک کے وفادر رہے ہیں مگر افسوس کے حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے آج اقلیتی عوام اپنے آپ کو مکمل غیر محفوظ تصور کررہے ہیں نعیم کھو کھر نے کہاکہ کر سچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان میں مندروں،گرجاگھروں سمیت اقلیتی بستیوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں اگر اقلیتی عوام کو پر ظلم و ستم پر حکومتی خاموشی کا سلسلہ برقرار رہا تو ملک میں بسنے والے کروڑوں اقلیتی عوام اپنی جان و مال کے تحفظ کے لئے متحد ہوکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.