عمران خان نے 90 کی دہائی میں کوئی ٹیکس نہیں دیا لہٰذا پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، پرویزرشید،
جہانگیر ترین ملک کے امیر ترین آدمی ہیں انہوں نے 24 کروڑ سے زائد کا ٹیکس معاف کرایا ہم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بے ضابطگیوں کو جلد سامنے لائیں گے، وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی وزیراطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس
منگل 25 نومبر 2014 23:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے 90 کی دہائی میں کوئی ٹیکس نہیں دیا وہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں جب کہ وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ملک کے امیر ترین آدمی ہیں انہوں نے 24 کروڑ سے زائد کا ٹیکس معاف کرایا ہم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بے ضابطگیوں کو جلد سامنے لائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ارکان اسمبلی سمیت تمام لوگوں کو ٹیکس ادا کرنا چاہئے،ایف بی آر کو ارکان اسمبلی کو ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 90 کی دہائی میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا انہیں دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے جب کہ جہانگیر ترین نے بھی قرض معاف کرائے ہیں لیکن اب حکومت نے بینک آزاد کردیئے ہیں، حکومت نہ اب قرض دلا سکتی ہے اور نہ ہی معاف کراسکتی ہے اب جو بھی بینک سے قرض لے گا وہ قرض دینے اور لینے والوں خود ہی جانیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.