تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،شہباز شریف،
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور مضبوط معیشت کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، معیشت کو مضبوط بنیادوں پراستوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات طے کرکے آگے بڑھ رہے ہیں، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز کے اجراء اور استعمال پر اظہار اطمینان
بدھ 26 نومبر 2014 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور مضبوط معیشت کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ آئندہ 4 برسوں کے دوران صوبے میں مقرر کردہ شرح ترقی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبے کی تیزرفتار ترقی اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات کے ذریعے عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔
سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جا رہا ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے مختلف پروگراموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔(جاری ہے)
مالی سال 2014-15 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پراستوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات طے کرکے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2014-15 پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز کے اجراء اور ان کے استعمال کے حوالے سے اداروں کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور تیز رفتاری سے تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے موثر اور فعال طریقے سے کام کریں۔ نوجوانو ں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اگلے 4 برس کے دوران مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے حوالے سے جاری پروگراموں پر تیزرفتاری سے عمل کیا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ، ایکسائز و ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.